سعودی عرب : دنیا کا سب سے بڑاہوٹل ابرج کودائی اگلے برس کھول دیا جائیگا
سعودی عرب میں دنیاکے سب سے بڑے ہوٹل کا تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے۔ دیوہیکل ہوٹل کو آئندہ برس مسلمانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ابرج کودائی نامی ہوٹل مکہ معظمہ میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا ڈیزائن عالمی تعمیراتی کمپنی دارالہندسہ نے بنایا ہے۔ ہوٹل کا کل رقبہ چودہ لاکھ مربع میٹر ہے اوریہ تیس سے اڑتالیس منزلوں پر مشتمل ہو گا۔ہوٹل کے بارہ ٹاورز ہوں گے جن میں سے دس فوراسٹار اور دو فائیو اسٹار ہونگے۔ ان ٹاورز میں مجموعی طور
دس ہزار پر آسائش کمرے بنائے جارہے ہیں ہوٹل کے پانچ فلور صرف شاہی خاندان کیلئے مختص ہیں جہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہوگا دنیا کے اس جدید ہوٹل میں ستر سے زائد ریستوران اور ایک کنونشن سینٹر ہوا جبکہ ہوٹل کی چھتوں پر پانچ ہیلی پیڈز بھی بنائے جائیں گے ہوٹل کی تعمیر پر تین ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی ۔
