نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Friday, 5 August 2016

HAJJ UPDATE IMPORTANT

عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت
  فنگر پرنٹس کا ڈیٹا سعودی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا اسلا م آ با د(آن لائن) عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپیاں کروا کرضرور ہمراہ لے جائیں ‘ان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا سعودی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خرید لیں جہاں اس مقصد کے لئے خصوصی سٹال قائم کئے گئے ہیں ۔ عازمین کو اس موقع پر اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپی ‘ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد امیگریشن حکام کی طرف سے مہیا کیا جانے والا سعودی عرب میں داخلے کا نمبر اوراپنے فنگر پرنٹس مہیا کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر ان کا پاسپورٹ بھی ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے جس سے دیگر کوائف بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔ ایئر پورٹ سے نکل کرمعلم کا سٹاف عازمین سے پاسپورٹ لے کر اپنے پاس جمع کر لیتا ہے جو انہیں صرف وطن واپسی کے موقع پر ہی مہیا کئے جاتے ہیں ۔چنانچہ بعد ازاں انہیں سمیں خریدنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ مزید برآں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موبائل فون سمیں عام بازار میں دستیاب نہیں بلکہ یہ سمیں خریدنے کے لئے انہیں کسی موبائل فون کمپنی کے دفتر جا ناپڑتا ہے اور ان کے پاس ا ن کا پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا جس پر ضروری کوائف درج ہوتے ہیں ۔