نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Friday, 5 August 2016

CRASH LANDING

کریش لینڈنگ کا حیرت انگیز واقعہ ،کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا


روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں ایک کا رگو طیارے نے را ت گئے ناقابل یقین کریش لینڈنگ کر کے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔بوئنگ 737-400کی کریش لینڈنگ کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے تہلکہ مچا دیا اور آن کی آن میں وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی حیران کن تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کارگو طیارے نے رن وے پر کریش لینڈنگ کی تو وہ رن وے سے پھسلتا ہوا قریبی سڑک تک آگیا جہاں موجود گاڑیوں کے ڈرائیورز کے منہ حیرت سے کھلے رہ گئے۔کئی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے فوری بریکس لگا کر جان بچائی۔
اٹلی کے شمال میں واقع بیرگموایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کرنے والا یہ طیارہ پیرس سے آرہاتھا۔کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کے سامنے والے حصے نے رن وے کے اختتام پر لگی تمام رکاوٹیں توڑڈالیں اور ایئرپورٹ سے ملحقہ رنگ روڈ پر آگیا۔
خوش قسمتی سے یہ واقعہ علیٰ الصبح 4بجے پیش آیا او ر اس وقت سڑک پر ٹریفک کا رش کم تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
لیکن وہاں موجود چند کار سواروں نے اس حیران کن منظر کو اپنے موبائل فونز کو تصاویر میں قید کر لیاجو طیارے سے محض چند انچز کے فاصلے پر تھے اور بال بال بچے۔