نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Tuesday, 2 August 2016

ANGRY PILOT

دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا، جہاز چلانا چھوڑ کر مسافر کیدرگت بناڈالی کیونکہ۔۔۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی ایئرلائنز کی پرواز میں شراب کے نشے میں دھت ایک مسافر نے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ پائلٹ غضبناک ہو گیا اور جہاز چلانا چھوڑ کر اس مسافر کی درگت بنا ڈالی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے25سالہ نوجوان مائیکل کیر نے دوران پرواز نشے میں بدمست ہو کر ایئرہوسٹس سے چھیڑ چھاڑ کی۔جب عملے کے دیگر ارکان نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھا اور دوران پرواز ہی جہاز سے باہر جانے پر اصرار کرنے لگا۔ اس پر ایئرہوسٹس اور عملے کے دیگر ارکان نے اس کا راستہ روکا تو وہ ان پر حملہ آور ہو گیا۔ جب پائلٹ نے یہ صورتحال دیکھی تو غصے سے بپھر گیا اور اپنے کیبن سے نکل کر مسافروں والے حصے میں آیا اور دور سے ہی چلایا ”تم میری ایئرہوسٹس کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔“ اور آتے ہی اس مسافر کو دبوچ لیا اور اس کی درگت بنا ڈالی۔
رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی یہ پرواز ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن سے نارتھ کیرولینا کے شہر شارلٹ جا رہی تھی۔