نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Saturday, 6 August 2016

MARRIAGE IN PLANE

دوران پرواز نوجوان لڑکی سے مسافر نے ایک سوال ایسا پوچھ لیا کہ زندگی ہی بدل گئی اور پھر جہاز کے اندر ایسے مناظر جو آپ نے زندگی میں کبھی کسی جہاز میں نہ دیکھے ہوں گے



ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن ہر شخص کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے اور ہر کوئی مقدور بھر اسے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں آسٹریا کے ایک نوجوان نے اپنی شادی کو یادگار بنانے اور اپنی دلہن کو سپرائز دینے کے ایسی جگہ شادی کے لیے منتخب کر لی کہ آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کا جرگن بوگنر نامی نوجوان اپنی دوست نتھالی ایشے کے ہمراہ ویانا سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کا ہوائی سفر کر رہا تھا۔ نتھالی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ہوائی جہاز میں آگے کیا ہونے جا رہا ہے، جبکہ جرگن پوری تیاری کے ساتھ آیا تھا۔ جب جہاز 35ہزار فٹ کی بلندی اڑ رہا تھا اس وقت جرگن گھٹنوں کے بل جھکا اور نتھالی کو شادی کی پیشکش کر دی جس پر نتھالی نے بھی شرماتے ہوئے ہاں کہہ دی۔
رپورٹ کے مطابق نتھالی کے ہاں کہنے کی دیر تھی کہ جرگن نے دلہن کا سفید جوڑا نکال لیا۔ شادی کے جوڑے کو دیکھ کر نتھالی حیران رہ گئی کہ اس کا ہونے والا شوہر تو پوری تیاری کے ساتھ آیا ہوا تھا۔ عروسی جوڑا، پھولوں کے گلدستے، انگوٹھی، شادی کے گواہان اور شادی کی رسم ادا کرنے والا پادری، سب کچھ ساتھ لے کر آیا تھا اور اس نے نتھالی سے یہ سب کچھ خفیہ رکھا تھا۔ نتھالی کے ہاں کہتے ہی جرگن نے اسے عروسی جوڑا تھمایا اور پہن کر آنے کو کہہ دیا۔ وہ دلہن بن گئی اور دیگر مسافر خواتین نے بناﺅ سنگھار میں اس کی مدد کی۔جرگن اور نتھالی دولہا دلہن تھے اور باقی مسافر ان کے باراتی۔آسٹرین ایئرلائنز نے انہیں شادی کا کیک فراہم کیا اور باراتیوں کی ضیافت کا بھی انتظام کیا۔ اس طرح وہ جہاز میں 35ہزار فٹ کی بلندی پر ہی وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ان کا یونان کا دورہ ہنی مون میں تبدیل ہو گیا۔ ایک ساتھی مسافر نے ان کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں جو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں اور لوگ اس نئے جوڑے کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔