نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Sunday, 7 August 2016

TURKISH AIR DISCOUNT

ترک ایئر لائن نے پاکستانی تاجروں کو رعائتی پیکج دینے کیلئے معاہدہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک ایئر لائن نے پاکستان میں کاروباری افراد کو ٹکٹوں کی مد میں خصوصی رعائتی پیکج دینے کیلئے معاہدہ کر لیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ایئر لائن نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی ) کے ارکان کو ٹکٹ فیس کی مد میں خصوصی رعایت دینے کیلئے آئی سی سی آئی کیساتھ معاہدے کی یادداشت پر دستخط کر دیے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک ایئر لائن کے اسلام آبا دمیں جنرل مینجریونس مرٹ اور آئی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے چیمبر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے یونس مرٹ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ترک عوام پاکستانی لوگوں کے لیے خصوصی عزت اور محبت رکھتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک ایئر لائن دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید قریب لانا چاہتی ہے اور ترکی کے تاجروں کو پاکستان لانا چاہتی ہے کیونکہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے بہت وسیع مواقع موجود ہیں ۔