نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Saturday, 6 August 2016

CONNECT EGYPT THROUGH OCEAN

شاہ سلمان کا سعودی عرب کو مصر کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے ملانے کیلئے سمندر پر پل بنانے کا اعلان
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کو مصر کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعے ملانے کے لئے بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق شاہ سلمان اس وقت مصر کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس پل کی تعمیر سے دو اتحادی ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا جبکہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ اس پل کو سعودی بادشاہ کے نام پر رکھا جائے گا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھای صدر عبدالفتح السیسی کی دونوں ملکوں کو ملانے کے لئے پل بنانے کی تجویز سے متفق ہوں' بحیرہ احمر پر پل بنانے سے دو براعظموں' ایشیاء اور افریقہ کے مابین تجارت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ سعودی بادشاہ کو قاہرہ کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ صدر الفتح السیسی نے بحیرہ احمر پرپل کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ اس منصوبے سے عربوں کے مشترکہ لائحہ عمل کا نیاباب کھل چکا ہے۔