نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Thursday, 4 August 2016

PIA CANCEL FLIGHTS AGENT NOTIFICATION

دبئی طیارہ حادثہ : پی آئی اے نے دبئی جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی ایئر پورٹ پر طیارہ حادثے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے دبئی جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں ۔
24نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور سے دبئی جانے والی پرواز منسوخ کر دی ہے اور لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافروں کو گھر بھجوا دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی ایوی ایشن کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔ طیارہ حادثے کے بعد ایوی ایشن انتظامیہ نے چھوٹے طیاروں کو بھی ایئر پورٹ پر آنے سے روک دیا ہے جبکہ پی آئی اے کی ایئر بس اے320طیاروں کو لینڈنگ سے منع کر دیا ہے ۔ 
دوسری جانب اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے میں خرابی کے باعث سکردو سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور موڑ دیا گیا ہے ۔