نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Thursday, 4 August 2016

FLIGHT OPERATION CLOSED AGENT NOTIFICATION

تاجکستان شہری ہوا بازی کی صنعت بحران کا شکار ، لاہوردوشنبہ فلائٹ آپریشن بند کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) تاجکستان کی شہری ہوابازی کی صنعت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دوشنبے اور لاہور کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے’’ڈسپیچ نیوز ڈیسک ‘‘کے مطابق تاجکستان کی شہری ہوابازی کی صنعت مالی بحران کا شکار ہے اورملک کا دیگر دنیا کے ساتھ فضائی رابطہ قائم کرنے کے لئے قومی ایئر لائن ’’تاجک ایئر ‘‘کے پاس صرف 2 آپریشنل طیارے ہیں جبکہ نجی کمپنی’’سومون ایئر ‘‘کے پاس 9آپریشنل طیارے ہیں۔ملکی شہری ہوابازی کی صنعت کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سومون ایئر نے رواں سال 6مئی کو شروع کئے جانے والے لاہوردوشنبہ فلائٹ آپریشن کو بند کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مئی میں اپنے دورہ دوشنبہ کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز کو بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار ددیا تھا ،تاہم سفری ماہرین نے اس وقت لاہور دوشنبہ فلائٹ آپریشن کے آغاز کو محض ایک سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آئندہ کچھ ہی ماہ میں یہ پروازیں بند ہو جائیں گے۔اب سومون ایئر کی جانب سے لاہور کے لئے پروازوں کو اپنے بکنگ کے نظام سے خارج کرنے کاقدام نے سفری ماہرین کے خدشات کو سچ ثابت کر دیا ہے۔سفر اور سیاحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی شہری ہوابازی کی صنعت شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے اور اس وقت دنیا بھر میں صرف 12مقامات کے لئے فلائٹ آپریشن جاری ہے جبکہ فی ہفتہ پروازوں کی تعداد 21 ہے۔