اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو لوٹنے والا جعلی کمانڈو گرفتار، فورسز کی وردیاں اور اسلحہ برآمد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کمانڈو کر گرفتار کر لیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایئر پورٹ کے احاطے سے جعلی پولیس کمانڈو کر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، فورسز کی وردیاں اور جعلی وائرلس سیٹ برآمد ہوا ہے ۔ ملزم بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو پولیس افسر بن کر لوٹتا تھا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں چوری اور لوٹ مار کے مقدمات درج تھے جن پر پولیس کی سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے آج ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتاری کے وقت ملزم کمانڈو پولیس کی وردی میں ہی ملبوس تھا اور مسافروں کی تلاشی کے بہانے لوٹ مار کر رہاتھا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے بیرون ممالک سے آئے مسافروں کا پیچھا کرتے تھے اور کسی خالی مقام پر انکی گاڑی روک کر تلاشی کے بہانے قیمتی چیزیں لوٹ لیتے تھے تاہم آج مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے ۔