نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Monday, 8 August 2016

PAK AND AFGHAN IN DUBAI

افغانی اور پاکستانی ویسے تو لڑتے نہیں تھکتے، دبئی میں ایک پاکستانی اور دو افغانی ایسے شیطانی کام کیلئے اکٹھے ہوگئے کہ تفصیلات جان کر آپ بھی شرمندہ ہوجائیں گے





دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں برسرروزگار ایک پاکستانی اکاﺅنٹنٹ اور دو افغانیوں نے اتحاد بھی کیا تو ایسے شرمناک کام کے لئے کہ سننے والے بھی شرمندہ ہو جائیں۔ اس پاکستانی کی نیت میں ایسا فتور آیا کہ افغان دوستوں کے ساتھ ملکر اسی کمپنی کو لوٹ لیا جو کئی سال سے اس کی روزی کا سبب بنی ہوئی تھی۔ 
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون ٹریڈنگ کمپنی کے ایک ملازم نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت کمپنی کے دفتر کو تالہ لگاکر گیا لیکن جب صبح آیا تو دیکھا کہ اندر موجود تجوری کھلی ہوئی تھی اور اس میں رکھی گئی رقم غائب تھی۔ اس معاملے کی پولیس کو اطلاع دی گئی اور شکوک و شبہات کی بناءپر 34 سالہ پاکستانی اکاﺅنٹ اور اس کے دو افغانی دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش پاکستانی اکاﺅنٹنٹ نے اعتراف کرلیا کہ نائف کے علاقے میں واقع کمپنی کے دفتر اور تجوری کی چابی اس کے پاس بھی تھی۔ اس نے اپنے ادارے کے اعتبار کو دھوکہ دیتے ہوئے دفتر اور تجوری کی چابی اپنے افغانی دوستوں کے حوالے کردی جنہوں نے رات کے وقت تجوری کھول کر اس میں موجود 25 لاکھ درہم چرالئے۔
پولیس نے گرفتار اکاﺅنٹ سے ساڑھے 13 لاکھ درہم برآمد کئے جبکہ 7لاکھ درہم اس کی چینی محبوبہ سے برآمد کئے گئے، اور پانچ لاکھ درہم مرکزی ملزم کے افغانی دوست سے برآمدکئے گئے۔