نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Monday, 8 August 2016

RIO OLYMIC

ریو اولمپکس:سعودی جوڈو کی کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے نہ کھیلنے کیلئے میچ ہی چھوڑ دیا


ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک)ریو اولمپکس میں جوڈو کی کھلاڑی سعودی لڑکی نے اس وقت مسلمانوں کے دل جیت لئے جب اس نے اگلے راونڈ میں اسرائیلی حریف سے نہ کھیلنے کیلئے میچ ہی چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ جوڈ فاہمے نے اپنی موریشس کی حریف کرسٹیان لیجنٹل کیخلاف پہلے راونڈ کا میچ اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ ان کو یہ میچ جیت کر اگلے راونڈ میں اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کرنا پڑتا۔اس مقابلے سے پہلے سعودی اولمپکس حکام نے ایک ٹویٹ کی کہٹریننگ کے دوران فاہمے کے ہاتھ اور ٹانگ میں زخم آیا ہے اس کو ڈاکٹروں نے آرام کا کہا ہے جس کی وجہ سے وہ میچ میں حصہ نہیں لے سکتی۔اس ٹویٹ کے بعد اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ وہ زخمی نہیں ۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وہ اس لئے مقابلے سے دستبردار ہوئی ہیں تاکہ اسرائیلی حریف سے مقابلہ نہ کرنا پڑے۔واضح رہے کہ فاہمے کی دستبرداری کے بعد موریشس کی جوڈو کی کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مقابلہ ہوا جس میں موریشس کی کھلاڑی نے پانچ بار کی فاتح اسرائیل کی 25سالہ کوہن کو شکست دی تھی۔