لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاؤن کی حدود میں تعمیرات سے روک دیا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاؤن کی حدود میں تعمیرات سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت جسٹس عاطر محمود نے کی ۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود رنگ روڈ اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کی تعمیرات مسمار کی ہیں، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی طرف سے دائر درخواست پر رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاؤن کی حدود میں تعمیرات سے تاحکم ثانی روک دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت اور رنگ روڈ اتھارٹی سے 22 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اس سلسلہ میں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی ۔