اسامہ بن لادن کےبیٹے کاامریکا سے بدلہ لینے کا اعلان
اسامہ بن لادن کے بیٹے نے امریکا سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا، حمزہ بن لادن کا آڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ہم سب اسامہ ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ نے اپنے 21 منٹ طویل آڈیو پیغام میں امریکا سے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا، انہوں نے وعدہ کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کیخلاف القاعدہ اپنی جنگ جاری رکھے گا۔
اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011ء کو امریکی کمانڈوز نے پاکستانی علاقے میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران قتل کردیا گیا، امریکی میرین القاعدہ رہنماء کی لاش بھی اپنے ساتھ ہی لے گئے تھے۔ غیر ملکی ماہرین کی جانب سے اسامہ کے نوجوان بیٹے حمزہ کا ویڈیو پیغام مسلمان نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حمزہ کے ذریعے القاعدہ کو نیا چہرہ فراہم کیا جارہا ہے، وہ اسامہ بن لادن سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں اور واضح طور پر ایک خطرناک دشمن ثابت ہوسکتے ہیں۔
COURTESY: QUDRAT NEWS
