نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Saturday, 30 July 2016

QANDEEL

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے، مقتولہ کے دبئی میں بکیوں کے ساتھ رابطے، مصروف کھلاڑیوں اور دیگراہم شخصیات کو سیلفی اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا رہا، معروف کھلاڑیوں اور دیگر اہم شخصیات سیلفی سکینڈل کے ڈر سے لوٹتے رہے۔ پولیس نے کیس تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کے دبئی میں مبینہ طور پر بکیوں کے ساتھ رابطے تھے اور مقتولہ کے ذرائع آمدن میں ایک ذریعہ بکیز بھی تھے جبکہ مقتولہ بکیز کے کہنے پر ہی معروف کھلاڑیوں اور دیگ راہم شخصیات کے ساتھ روابط بڑھاتی تھی۔ معروف کھلاڑیوں اور شخصیات کے ساتھ ملاقات میں سیلفیز اور ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں رقم کا مطالبہ کر کے بلیک میل کیا جاتا تھا جبکہ رقوم کی عدم ادائیگی یا مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ویڈیوز اور سیلفیز کی تشہیر کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی جس کی سب سے بڑی ایک مثال مفتی عبدالقوی کے ساتھ مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کی بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز ہیں۔ با وثوق ذرائع نے یہ بھی انکشاف کی اہے کہ پاکستنا کے چند معروف کھلاڑی اور دیگر اہم شخصیات مقتولہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر بلیک میل ہو رہے تھے سیلفی سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے ڈر سے متعدد شخصیات رقوم کی ادائیگی اور دیگر مطالبات تسلیم بھی رکر ہی تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کئی معروف کھلاڑی اور دیگر معروف شخصیات دبئی کے بکیوں اور دیگر سکینڈلز میں پھنس کر اپنے کیریئر تباہ کر چکے ہیں جس کے ڈر سے اب بھی ایسے ہی واقعات رونما ہونے سے بچنے کے لئے مقتولہ کو خاموش کرانے کے لئے مطالبات تسلیم کئے جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی وہ نہ تو کوئی اداکارہ تھیں نہ گلوکارہ اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی اشتہار کے لئے ماڈلنگ کی تھی۔


ان کا شوبز کے حوالے سے کوئی کیریئر نہیں تھا لیکن ان کے ذرائع آمدن انتہائی خفیہ تھے۔ مقتولہ کے قتل کے بعد پولیس نے قندیل بلوچ کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کی کوشش کی تو تحقیقات میں معلوم ہوا کہ قندیل بلوچ کو کن ذرائع سے آمدن حاصل ہو رہی تھی۔ ان انکشافات کے بعد پولیس نے مقتولہ کے قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پولیس نے اپنی اب تک کی تحقیقات میں قندیل بلوچ کے گھر کے افراد کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد کو بھی شامل کر رکھا ہے جبکہ مقتولہ کے ایک کزن جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں ان کو بھی تحقیقات میں شامل کئے جانے کا امکان ہے