شارجہ: غیر ملکی ورکروں کے حقوق سے آگاہی کی مہم کا آ غاز
شارجہ لیبر سٹینڈرڈ ز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر ملکی ورکروں کو اپنے حقوق سے آگاہی دلانے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیاہے ۔ اس مہم میں گرمیوں کے اوقات میں مڈڈے بریک کی پابند ی کرنے اور دیگر حقوق کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔ مہم ” ہمیں آپ کا خیال ہے “ کے نام سے شروع کی گئی ہے ۔ تا کہ غیر ملکی ورکروں کا احساس دلایا جا سکے کہ وہ بھی ہماری طرح کے ہی انسان ہیں اور ہمیں ان کی مشکلات کا مکمل طور پر احساس ہے اس مہم کے دوران ورکروں میں تحائف بھی تقسیم کئے جارہے ہیں لیبر سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سلیم یوسف القسیر کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مہم سے غیر ملکی ورکروں کو زیادہ تحفظ کا احساس ہوگا القسیر کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی غیر ملکی ورکروں کو کام کیلئے بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی خواہاں ہے ۔