نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Saturday, 30 July 2016

PK AND UL AGREEMENT

پی آئی اے اور سری لنکن ائر لائنز کے درمیان 3 ائربس A-330 کی ویٹ لیز کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

پی آئی اے اور سر ی لنکن ائر لائنز کے درمیان3 ائر بس A-330 طیاروں کی ویٹ لیز پر حصول کا معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج کولمبو میں منعقدہ تقریب میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ اور سری لنکن ائر لائنز کے چیئر مین اجیت ڈیاس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن سورن رتوتی نے دستخط کئے۔ معاہدہ دونوں ایئر لائنوں کے درمیان تفصیلی گفتوشنید کے بعد طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت پہلا طیارہ اگلے ہفتے پی آئی اے کو مل جائے گا جبکہ باقی طیارے آنے والے مہینوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ یہ نئے طیارے بہترین حالت میں ہیں اور ان کو پی آئی اے کی پریمئرسروس پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا جس سے پی آئی اے کو اپنا مارکیٹ شیئر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پریمئر سروس کا آغاز سب سے پہلے لندن کیلئے پروازوں سے کرے گی جو کہ 14 اگست سے شروع کی جارہی ہے۔ پریمئر سروس کیلئے لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار تین تین پروازیں چلائی جائیں گی اور مزید طیاروں کی شمولیت کے بعد پریمئر سروس کا دائرہ کار دوسرے بین الاقوامی مقامات کیلئے بھی بڑھا دیا جائے گا۔ پی آئی اے کے چیئر مین اعظم سہگل نے ان طیاروں کے حصول کیلئے ہلڈن برانڈ کی سربراہی پر مشتمل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔