سی ایس ایس امتحانات کا اسٹرکچر تبدیل کرنے کا فیصلہ 2018 میں سی ایس ایس امتحانات کلسٹر پروگرام کے تحت ہوں گے
ملک بھر میں سی ایس ایس امتحانات کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2018ء میں ہونے والے سی ایس ایس امتحانات کلسٹر پروگرام کے تحت ہوں گے۔ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے کے لیے تین گروپس تشکیل دئے گئے ہیں۔جس میں فنانس گروپ، جنرل گروپ اور انفارمیشن گروپس شامل ہیں۔
انفارمیشن گروپ گروپ کے امیدواروں کیلئے میڈیا یا ماس کمیونیکشن کی ڈگری ہونا لازمی ہے جبکہ فنانس گروپ میں سی ایس ایس کا امتحان دینے والے امیدواروں کے پاس کسٹم ریونیو ٹریڈ اینڈ کامرس اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ڈگری ہونا لازمی ہے جبکہ سی ایس ایس کے جنرل گروپ کیلئے جنرل ڈسپلن کی ڈگری قابل قبول ہوگی ۔