نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Monday, 11 July 2016

MEDINAH

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہر خودکش حملہ کرنے والے سعودی شہری فہد مسلم حماد النجیدی البلوی کے خاندان نے اس سے لاتعلقی کا اظہارکردیا


دینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہر خودکش حملہ کرنے والے سعودی شہری فہد مسلم حماد النجیدی البلوی کے خاندان نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ الحرم النبوی کے احاطے میں دہشت گردی کی کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ خاندان کے تمام ارکان نائر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے جرم کی مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ نائر نے تین سال قبل بارڈر گارڈز میں شمولیت اختیار کی تھی۔



بعد میں اس ملازمت کو خیرباد کہہ کر تبوک میں رہنا شروع کردیا تھا۔وہ واجح گورنری میں اپنے والدین سے ملنے کے لیے آتا رہتا تھا۔گذشتہ شعبان میں وہ ان کے ساتھ ہی تھا اور 25 رمضان کو اس نے انھیں فون پر بتایا تھا کہ وہ مکہ مکرمہ جارہا ہے۔فہد نے اپنی بہن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے اپنے اس بھائی کے موبائل میں دہشت گردوں کے کلپس دیکھے تھے اور اس نے فوری طور پر اس کے بارے میں سکیورٹی ایجنسیوں کو مطلع کردیا تھا۔ 

اپنے بیٹے کی مذموم کارروائی پر سخت افسردہ اور نادم نائر کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے غصے کے اظہار کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں اور ان کے بیٹے نے جو کچھ کیا ہے،اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے کہا مجھے بیٹے کے اس جرم پر سخت مایوسی اور افسوس ہوا ہے۔وہ میرا یا میرے قبیلے کا نمائندہ نہیں ہے۔میرا تمام خاندان ملک کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصورالترکی نے بتایا ہے کہ نائر نے اس سال متعدد مرتبہ بیرون ملک سفر کیا تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بمباروں کے دہشت گرد تنظیموں اور خاص طور پر داعش سے تعلق میں کوئی شبہ نہیں رہا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف کافی ثبوت اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ داعش کے حامی رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر لوگ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔حملوں سے متعلق تمام سچائی کو سامنے لایا جائے گا اور اس کے بعد ضروری قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے گی۔منصورالترکی نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے 12 پاکستانیوں کے داعش سے روابط تھے۔جدہ خودکش بمبار نے دھماکے کے لیے جو کیمیائی مواد نائیٹرو گلیسرین استعمال کیا تھا ،وہی قطیف اور مدینہ میں بم دھماکوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔