نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Sunday, 7 August 2016

TRY TO OPEN DOOR OF AEROPLANE IN AIR

اسکاٹش شہری کو فضا میں جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش مہنگی پڑگئی

اسکاٹ لینڈ کے ایک شہری کو 30 ہزار فٹ بلندی پر جہاز کے دروازے کو باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش مہنگی پڑگئی اور بے پرواہ شخص کو پوری رات جیل میں گزارنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔اسکاٹش میڈیا کے مطابق رائل ڈچ ایئر لائنز کی پرواز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم جارہی تھی کہ 30 ہزار فٹ بلندی پر ایک اسکاٹش شہری جیمز گرے نے مبینہ طور پرجہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ کھل سکا جب کہ اس موقع پر مسافروں اورجہاز کے عملے کے ہوش اڑ گئے اور عملے کے افراد نے فوری طور پراسکاٹش شہری کوسیٹ پر بیٹھنے کو کہا اور جہاز کے ٹیک آف کرنے تک اس کی نگرانی بھی کی تاہم جیمز کا مؤقف تھا کہ اس کا مقصد جہاز کا دروازہ کھولنا نہیں بلکہ وہ تو صرف باتھ روم جانا چاہتا تھا۔ جہازجب ایمسٹرڈم کے ایئرپورٹ پرپہنچا تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کرقریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں اسے پوری رات حوالات میں ہی گزارنی پڑی جب کہ مسافروں کو خوفزدہ کرنے اور ہوائی سفر کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزام میں جیمز کو 65 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا پڑا۔ ایمسٹرڈم میں اپنا کام مکمل کرکے جب وہ واپس اسکاٹ لینڈ آنے کے لیئے اپنے ریٹرن ٹکٹ  کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچا تو ڈچ ایئر لائنز کے عملے نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ 5 سال تک اس ایئرلائن کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے جس پر جیمز کو اپنے ایک دوست سے ادھار رقم لے کر ایک دوسری ایئر لائن کے ذریعے ایڈن برگ آنا پڑا۔ واضح رہے کہ ہوائی سفر کی تاریخ میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں 2 سال قبل سینٹ لوشیا سے لندن جانے والے برٹش ایئر ویز کے طیارے میں بھی سری لنکا اے کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے نشے کی حالت میں اچانک اٹھ کر دروازہ کھولنے کے لئے زور لگانا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے مسافروں سمیت جہاز کا عملہ خوفزدہ ہوگیا تھا اور بعد ازاں  کھلاڑی پر 2 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔