پاک فضائیہ نے اپنے ایف 16طیارے امریکہ پہنچادیئے
پاک فضائیہ کے ایف 16طیارے امریکی فورسز کیساتھ مشترکہ مشقوں کیلئے لاس ویگاس پہنچ گئے ہیں ، چھ طیاروں کے علاوہ پاک فضائیہ کے 100سے زائد جوان بھی ان مشقوں میں شمولیت اختیار کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایف 16طیارے امریکی فورسز کیساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلئے لاس ویگاس میں نیواڈہ کے نیلس ایئرفورس بیس پہنچے ہیں جہاں وہ45روزتک جاری رہنے والی ریڈ اینڈ گرین فلیگ مشقوں میں شرکت کریں گے جبکہ گزشتہ دنوں ریڈفلیگ مشقوں کے دوران ایئرری فیلونگ سکواڈرن کے کے سی 135طیارے نے ایف 16طیارے میں فیول بھرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیا۔ یہ سال کی تیسری ریڈفلیگ مشقیں ہیں جو جمعہ کو ختم ہوں گی ، اس کارواں سال کا چوتھا اور آخری مرحلہ 15اگست سے شروع ہوگا جو 26اگست کو ختم ہوگا۔
پاک فضائیہ کے یہ طیارے پاک فضائیہ کے پانچ سکواڈرن (شاہین) سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ مشقوں میں شمولیت کیلئے 120سے زائد جوان بھی امریکہ پہنچے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب پاک فضائیہ کے وائپرزریڈفلیگ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں ، اس سے پہلے 2010ءمیں پہلی مرتبہ ان مشقوں میں شرکت کی تھی ۔