ایم اے داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی طرف سے این ٹی ایس کی شرط ضروری نہیں
سینٹ کو حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ایم اے کے داخلوں کے لئے ایچ ای سی کی طرف سے این ٹی ایس کی شرط ضروری نہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سسی پلیجو کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایچ ای سی کی طرف سے این ٹی ایس کی شرط ضروری نہیں‘ یونیورسٹیاں خود امتحان لے سکتی ہیں‘ ایچ ای سی نیشنل ٹیسٹنگ کونسل بنانے جارہا ہے۔ ماسٹرز کیلئے امتحان ہونا چاہیے دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے داخلہ کیلئے ٹیسٹ ضروری ہے خواہ یونیورسٹی خود لے یا کوئی اور ادارہ یہ درست نہیں کہ داخلہ لینے کے بعد ڈگری دینے سے قبل اس امتحان کی شرط لگادی جاتی ہے ۔
