نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Friday, 29 July 2016

INDIAN TERROR

بھارت چناب پر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹ لینے میں کامیاب

بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چاہے کچھ بھی کرلے بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آتا لیکن اس بار تو پاکستان کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس حاصل کر لئے۔ایسا کیسے ہوگیا؟ کس نے اجازت دی؟ کیا انڈس واٹر کمیشن اور وزارت پانی و بجلی کے حکام بے خبر تھے یا پھر دال میں کچھ کالاہے۔ میڈیا پر جاری ہونیوالی دستاویزات کے مطابق اقوام متحدہ نے دریائے چناب پر ریٹل او رکرتھائی ڈیموں کی تعمیر کیلئے بھارت کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیے۔اب بھارت ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب کا 2کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی اجازت کے بغیر سرٹیفکیٹس جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ متاثرہ فریق کی رضا مندی سے ہی جاری کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت کا متاثرہ فریق ہے۔سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب کا پانی نہیں روک سکتا لیکن اب سرٹیفکیٹس کے اجراکے بعد بھارت کو جارحیت کی شہ مل گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سرٹیفکیٹس ملنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر پر پاکستان کے اعتراضات کمزور پڑ سکتے ہیں