نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Friday, 29 July 2016

JUST DOLLARS


لندن(29-جولائی-2016)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صرف ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالرز (3 کھرب 56 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) کمالیے۔مارک زکربرگ کی دولت میں یہ اضافہ اس وقت ہوا جب فیس بک کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ میں ویب سائٹ کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دکھایا گیا۔مثبت سہ ماہی رپورٹ کے باعث فیس بک کے حصص کی قیمت میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ مارک زکربرگ کو ہوا۔ 

3.4 ارب ڈالرز کے اضافے کے نتیجے میں 32 سالہ مارک زکر برگ کے مجموعی اثاثے 56.7 ارب ڈالرز تک جاپہنچے اور وہ اس وقت دنیا کے 5 ویں امیر ترین انسان ہیں۔فیس بک صارفین کی تعداد 1.71 ارب سے تجاوزگزشتہ شب فیس بک کی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 71 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب روزانہ ایک ارب سے زائد صارفین موبائل فون کے ذریعے فیس بک کو استعمال کرتے ہیں