نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Thursday, 28 July 2016

jakarta


انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر آخری لمحات میں عملدرآمد روک دیا گیا

جکارتہ ۔28 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا میں قید) 
پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر آخری لمحات میں عملدرآمد روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے جھوٹے کیس میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقار کو دیگر ممالک کے 14 افراد کیساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔
< ان افراد کی پھانسی کی سزا رکوانے کیلئے پاکستان کی حکومت اور اقوام متحدہ کے علاوہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اپیلیں کی گئی تھیں۔ ذوالفقار کو دیگر 14 افراد کے ہمراہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیلئے لے جایا گیا تھا۔ تاہم معجزاتی طور پر آخری لمحات پر انڈونیشین صدر کے حکم پر ذوالفقار کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ ذوالفقار کی سزا پر دوباری نظرثانی کی جائے گی۔