نئی خبر
HARAM
مسلم لیگ نواز کی اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ حرمین شریفین کو درپیش سیکورٹی کے خطرات کے پیش نظر فوری طور پر پاک فوج کے خصوصی دستے عرب روانہ ہوجائیں گے تاکہ حرمین شریفین کی سیکورٹی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جاسکے داعش سامراجی قوتوں کی آلہ کار تنظیم ہے اسے اسلامی کہنا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی پر حملہ ایک اشارہ ہے آئندہ حج کے ایام میں بھی اس طرح کی دہشت گردی کے خطرات لاحق ہے اور حج کے دنوں میں بھی اسلام دشمن قوتین سرزمین حجاز میں دہشتگردی کرسکتے ہیں ۔