نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Monday, 1 August 2016

LADY REVENGE

خاتون نے بھرے ائیرپورٹ پر خاوند کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا


جنیوا (نیوز ڈیسک) یورپ میں آئے روز دہشت گردی کے حملے ہورہے ہیں اور ایسے میں تمام یورپی ممالک کے ائیرپورٹوں پر ہائی الرٹ کا سماں ہے۔ اس پریشان کن صورتحال میں جنیوا ائیرپورٹ کے سکیورٹی حکام کو 26 جولائی کے روز ایک کال موصول ہوئی کہ اگلے دن ایک خاتون بم لے کر ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی ہے۔ یہ خبر ملتے ہی ائیرپورٹ حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری طور پر سکیورٹی انتظامات شروع کردئیے گئے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے ائیرپورٹ کی جانب آنے والی ہر گاڑی کی سخت ترین چیکنگ شروع کردی۔ 
ائیرپورٹ کی تمام عمارتوں کی بھی تلاشی شروع ہوگئی جبکہ ہزاروں مسافروں کے سامان کی بھی چیکنگ شروع کردی گئی۔ اسی دوران کال کرنے والی خاتون کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، مگر غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات پر لاکھوں یورو کی رقم خرچ کرنے والی سکیورٹی ایجنسیوں کو جلد ہی ایک نئے انکشاف نے ہلا کر رکھ دیا۔ کسی بڑی تباہی سے بچنے کی بھاگ دوڑ میں لگے سکیورٹی اداروں کو معلوم ہوا کہ یہ معاملہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ دو خواتین کی دشمنی کا تھا۔ 
جنیوا ائیرپورٹ کے حکام کو بم سے خبردار کرنے والی 41 سالہ فرانسیسی خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کے خاوند کی ناجائز محبوبہ اگلے روز اس ائیرپورٹ سے سفرکرنے والی تھی اور خاتون نے اسے سبق سکھانے کے لئے ائیرپورٹ کو کال کردی تھی کہ وہ بم لے کر آرہی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا واحد مقصد یہ تھا کہ اس کے خاوند کی ناجائز محبوبہ کے لئے کوئی بڑی مشکل پیدا ہو جائے۔ خاتون کی اس خواہش نے ناصرف اضافی سکیورٹی پر لاکھوں یورو خرچ کروا دئیے بلکہ مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے اثرات ملک کے دیگر ائیرپورٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف جنیوا کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، جہاں اسے 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔