نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Sunday, 17 July 2016

TURKUPDATE

ترک صدر نے عوام کو جمعے تک پبلک اسکوائر میں رہنے کی اپیل کردی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے جمعے تک پبلک اسکوائر پر رہنے کی اپیل کردی دوسری جانب ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اور باغی کو حراست میں لے لیا ۔ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے باوجود ابھی حالات معمول پر نہیں آئے ہیں ۔ترک سیکیورٹی فورسز باغیو ں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ ابھی تک 6ہزار سے زائد باغیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترک صدر نے عوام سے جمعے تک پبلک اسکوائر میں موجود رہنے کی اپیل کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ باغیوں کے لیے عوام کا سزائے موت کامطالبہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،حکومت باغیوں کی سزا سے متعلق اپوزیشن سے بات کرے گی۔دوسری جانب استنبول ائیر پورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور باغیوں میں چھڑپ ہوئی ہے ۔ترک سیکیورٹی فورسز نے مراحمت کے بعد ایک باغی کو گرفتار کیا ہے ۔