نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Monday, 11 July 2016

RAW

جنوبی پنجاب میں’’ ر‘‘ا اور افغان انٹیلی جنس کی موجودگی کا انکشاف

ہشتگرد ممکنہ طور پر سی پیک منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ٗ جنوبی پنجاب میں 7گروپ فعال کر دیئے گئے ٗ مراسلہ جاری 
لاہور( اے این این )بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے کارندوں کی جنوبی پنجاب میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد سی پیک منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے حساس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ را اور این ڈی ایس کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 6 سے 7 گروپس فعال کئے گئے ہیں جن کا مقصد سی پیک منصوبے کونقصان پہنچانا ہے ۔ مراسلے کے مطابق گروپس کے کارندے بھکر ، لیہ ، ڈی جی خان میں موجود ہیں اور ان کے تانے بانے کے پی کے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں موجود ان کے سرپرستوں سے ملتے ہیں اور ان کارندوں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلانے کے لئے سی پیک منصوبے کے قریب خود کش حملے کر سکتے ہیں اور انجینئرز سمیت دیگر اہم افراد کو اغوا بھی کیا جاسکتا ہے ۔