نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Sunday, 10 July 2016

PILOT

انٹرنیٹ پر خاتون سے دوستی،پائلٹ اس سے ملنے چلا گیا تو گھر میں داخل ہو تے ہی ایسی شرمناک مشکل میں پھنس گیاکہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا
 انٹرنیٹ پر دوستی اور محبت کا جھانسا دے کر جرائم کرنے والے گینگ اس قدر مکار اور چالاک ہیں کہ اچھے خاصے سمجھ دار لوگ بھی ان کے ہاتھوں الو بن کر لٹ رہے ہیں بھارت کی ایک ممتاز ائیرلائن کے پائلٹ کو بھی ان شعبدہ بازوں کو ایسا چکر دیا کہ بیچارے کی زندگی ہی درہم برہم ہو گئی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ کا رابطہ ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے دو خواتین سے ہوا جنہوں نے جلد ہی اس سے دوستی کر لی خواتین نے ابتدائی طورپر ایک کیفے میں ملاقات کے بعد پائلٹ کو اپنے فلیٹ میں بلایا جہاں وہ بخوشی جا پہنچا جب یہ تینوں قابل اعتراض حالت میں تھے تو اچانک پولیس نے فلیٹ پر دھاوا بول دیا اور تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس اہلکار دونوں خواتین کو طبی معائنے کیلئے لے گئے جبکہ پائلٹ کو تفتیش کیلئے ایک خفیہ مقام پر لے گئے پائلٹ کو دھمکی دی گئی ہے کہ اس کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ قائم کر کے اس کی زندگی برباد کر دی جائے گی یادوسری صورت میں وہ رشوت دے کر اپنی جان چھڑا سکتا ہے مصیبت میں پھنسے پائلٹ نے فور ی طور پر اپنا پرس خالی کیا اور بیس ہزار روپے پولیس والوں کے حوالے کر دیئے اس کے بعد وہ قریبی اے ٹی ایک پر گیا اور ایک لاکھ روپیہ مزید ادا کیا مگر اتنا کافی نہ تھا اور جان بچانے کیلئے اسے بعد ازاں دس لاکھ روپیہ مزید دینا پڑا جب اتنی بھری رقوم کی ادائیگی کے باوجود کچھ دن بعد دوبارہ اس رقم کا تقاضا کیا گیا تو بلاآخر اس نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کر لیا اب یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ اسے فلیٹ سے گرفتار کرنے والے خود مجرم تھے دراصل پائلٹ کو انٹرنیٹ پر دونوں خوبصورت خواتین ایک گینگ کا حصہ تھیں جس کے تین مرد ارکان نے پولیس والے بن کر چھاپا مارا اور پائلٹ کو دھمکیاں دے کر اس سے رقم بٹورتے رہے جب معاملہ اصلی پولیس کے پاس پہنچا تو مجروموں کی تلاش شروع کی گئی مگر گینگ کی دونوں خواتین ارکان اور ایک مرد رکن لاپتہ ہو چکے تھے جبکہ دو مردوں کو گرفتا ر کر لیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کی رکن دوشیزائیں انٹرنیٹ کے ذریعے شکار پھنساتی تھیں اور ان کے مرد ساتھی پولیس والے بن کر چھاپا مارتے تھے اور یہ گینگ اس طریقے سے سو سے زائد افراد کو لوٹ چکا تھا پولیس پائلٹ کے ساتھ پیش آنیوالے واقع کے بعد دیگر متاثرین کے بارے میں بھی معلومات جمع کر رہی ہے۔