نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Thursday, 28 July 2016

IMMIGRATION

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بغیر ویزا امریکی شہریوں کو پاکستان لانے پر 2 غیرملکی ایئرلائنز پر جرمانہ عائدکردیاہے اورایئرلائنز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کاواقعہ پیش آنے پر جرمانے میں اضافے اور ایئرلائنز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز امارات ایئرلائنزاور اتحاد ایئر ویز سے پاکستان آنے والے 2 امریکی شہریوں کوویزانہ ہونے پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی اورانھیں لانے والی ایئرلائنز کو ہدایت کی تھی کہ ان افراد کو فوری طور پر واپس لے جایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے مستقبل اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلیے دونوں غیرملکی ایئرلائنز پر 5,5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹرکی جانب سے دونوں غیرملکی ایئر لائنز کو تحریری وارننگ بھی دی گئی۔
امارات ایئرلائنز کے ذریعے بغیر ویزا پاکستان آنے والی امریکی شہری جیک لین ٹیلرنے ایف آئی اے امیگریشن کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے ایئرلائنز حکام سے معلومات حاصل کی تھیں اورانھیں بتایا گیا تھا کہ وہ امریکی پاسپورٹ پر بغیر ویزے کے پاکستان جاسکتی ہیں جب کہ اتحاد ایئرویز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے زمران عباسی نے پاکستان کیلیے ویزا حاصل کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور انھوں نے کہا کہ امریکی پاسپورٹ پر وہ پوری دنیا میں جاسکتے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے انھیں امیگریشن قوانین سے آگاہ کیا اور فوری ملک طور پر ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔