نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Tuesday, 12 July 2016

ETIHAD AIRWAYS

اب آپ کی گاڑی بھی آپ کی طرح جہاز میں سفر کرسکتی ہے،اتحاد ایئرویز نے انتہائی دلچسپ سروس متعارف کروادی

اتحاد ایئر ویز نے حال میں ایک ایسی سہولت متعارف کروائی ہے جس کا استعمال کرکے مسافر اپنی گاڑیاں بھی ساتھ اپنی منزل پر لے جاسکتے ہیں۔اگر مسافر فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں بکنگ کرے گا تو اسے 20فیصد ڈسکاﺅنٹ بھی ملے گا۔اتحاد ایئر لائن اپنے مسافروں کو اس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی دے رہاہے جس میں مسافر چاہیں تو اتحاد کے ذریعے اپنے ہوٹل کی بکنگ کرواسکتے ہیں اوریہ گاڑی انہیں ہوٹل کے دروازے تک پہنچا دی جائے گی۔یہ آفر ابوظہبی سے یورپی شہر جیسے ایمسٹرڈیم،برلن،ڈوزلڈوف،فرینکفورٹ،جینوا،لندن،مانچسٹر،میلان،میونخ،پیرس اور زیورچ میں دی جارہی ہے۔اتحاد کارگو کے سینئر وائس پریذیڈینٹ ڈیوڈ کیر کاکہنا ہے ”ہماری کپمنی کے پاس ایسے جہاز موجود ہیں جنکے ذریعے مسافروں کی گاڑیاں بھی ساتھ لے جائی جاسکتی ہیں۔ہم نہ صرف مسافروں بلکہ ان کی پسندیدہ گاڑیوںکوبھی انتہائی محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔“اتحاد ایئر ویز نے 2015ءمیں ہزاروں گاڑیوں کو ایک سے دوسرے شہر منتقل کیااور اب اتحاد یہ نمبر بڑھانے کی طرف کام کررہا ہے۔