نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Thursday, 11 August 2016

SUPER FAST FLIGHTS

صرف 4 گھنٹے میں کراچی سے نیویارک پہنچانے والے ایٹمی طیارے کا منصوبہ

بارسلونا کے ایک انجینئرنگ ڈیزائنر نے ایسے اچھوتے ایٹمی طیارے ”فیلکن 
فلیش“ کا تصور پیش کیا ہے جس میں 250 مسافر سوار ہوسکیں گے اور جو آواز سے 3 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرسکے گا یعنی اگر آپ کو کراچی سے نیویارک جانا ہو تو یہ طیارہ آپ کو صرف 4 گھنٹے میں پہنچادے گا۔آسکر بینیالز (Oscar Vials) نامی ہسپانوی ڈیزائنر کا یہ خیال ابھی صرف ڈرائنگ بورڈ تک محدود ہے لیکن وہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہیں۔اس 2 منزلہ طیارے میں کوئی اکانومی کلاس نہیں ہوگی بلکہ مسافر اس میں سفر کرنے کے لیے صرف فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس ہی کے ٹکٹ خرید سکیں گے۔اس کے جیٹ انجن بجلی کی مدد سے تیز رفتار حرکت کریں گے جن کا رخ ضرورت پڑنے پر تبدیل کیا جاسکے گا۔ طیاروں کی دنیا میں یہ صلاحیت ”تھرسٹ ویکٹرنگ“ کہلاتی ہے جس کا وجود فی الحال برطانوی ”ہیریئر“ لڑاکا طیاروں ہی میں دکھائی دیتا ہے۔

Wednesday, 10 August 2016

NEW POLICY UPDATE

سعودی حکومت نے پہلی بار حج یا عمرہ کرنے والے عازمین کی 2 ہزار ریال ویزہ فیس معاف کردی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے پہلی بار حج یا عمرہ کرنے والے عازمین کیلئے پہلی دفعہ کی ویزہ فیس اپنے ذمہ لے لی ہے جبکہ اگلی بار آنے والوں کو یہ فیس ادا کرنا ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جس کے بعد پہلی بار حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کی فیس معاف کردی گئی ہے اور سعودی حکومت نے 2 ہزار ریال کی فیس اپنے ذمہ لے لی ہے۔ علاوہ ازیں کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں دوبارہ داخلے کی ویزہ فیس 2 ہزار ریال برقرار رہے گی اور پہلی بار آنے والوں کو اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ دوسری دفعہ حج یا عمرہ کرنے والے لوگوں کو یہ فیس ادا کرنی پڑے گی۔
 نئی پالیسی کے مطابق  دوسری یا اس سے زائد  بار حج یا عمرہ ادا کرنے والوں پر نئی فیسوں کا اطلاق ہوگا، جو حسب ذیل ہے،سنگل انٹری 2000 ریال، 6 مہینے کا ملٹی پل ویزا 3000 ریال، ایک سال ملٹی پل 5000 ریال، 2 سال ملٹی پل 8000 ریال، ٹرانزٹ ویزا 300 ریال، کنٹری ایگزیسٹ فیس 50 ریال، 2 مہینے کی ایگزیسٹ ری اینٹری فیس 200 ریال اور ہر اضافی مہینے کے لیئے 100 ریال اضافی فیس ہوگی۔

HAJJ SCANDAL

حج سکینڈل ، مجھے پھنسایا گیا تمام کردار بے نقاب کروں گا: حامد سعید کاظمی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے اڈیالہ جیل سے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے سیاسی فرقہ وارانہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میرادامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے۔ عدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی انا کا اسیر ہوں۔ بہت جلد میری بے گناہی پوری طرح آشکار ہوجائے گی۔ مجھے سازش کے تحت پھنسا کر میرے خاندانی وقار کو مجروح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس منصوبہ کی جڑیں دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔ وقت آنے پر میں اس سازش کو کے تمام کرداروں کو بے نقاب کروں گا۔
چھ سال کی تحقیق و تفتیش میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے سنائی گئی سزا کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میرے مقدمے میں عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ مجھے ثبوتوں نہیں مفروضوں کی بنیاد پر سزا سنا کر انصاف کا قتل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے اپنے مریدوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں میرے خلاف کرپشن کا ثبوت نہ ملنے اک بیان جمع کرواچکے ہیں۔ مجھے قتل کے الزام میں پھنسایا جاتا تو اتنی اذیت نہ ہوتی جتنی کرپشن کے الزام میں ہورہی ہے ۔ غیر منصفانہ سزا سنا کر میرے آباﺅ اجداد کی کمائی ہوئی عزت داﺅ پر لگائی گئی ہے۔ میرے ساتھ ظلم و ناانصافی کرنے والے قدرت کے انتقام کا نشانہ ضرور بنیں گے۔ عدالتی فیصلے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن اس کے باوجود مجھے سزا سنانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ مجھے جرم بے گناہی کی سزا دی گئی ہے۔