نئی خبر

آئی ایس آئی کے پانچ ایسے کارنامے جسے ہر پاکستانی کیلئے جاننا ضروری ہے ::دنیا بھر میں جہازوں کی خطرناک لینڈنگ اور ٹیک آف کی ویڈیو ::عازمین حج کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خریدنے کی ہدایت ::وہ 33ممالک جہاں پاکستانی بغیر کسی ویزے کے جا سکتے ہیں :: پیش آیا ایک انوکھا واقعہ ہوائی جہاز مے جوڑے کی شادی ::گمشدہ ملائیشین طیارے کے ساتھ دراصل کیا ہوا تھا؟ ::دوران پرواز مسافر کی ایسی شرمناک حرکت کہ پائلٹ کو غصہ آگیا :: یاسر شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ بدل دی ::ایمریٹس ایئر لائن حادثہ۔مسافروں کی زندگیاں بچانے والا جانباز ہیرو ::کارگوطیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا ہائی وے پر آگیا

Saturday, 6 August 2016

PLANE OUT OF RADAR

الجزائر سے فرانس جانے والا طیارہ سسٹم کی خرابی کے باعث ریڈار سے غائب ہو ا،جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا ہے:الجزائر میڈیا

الجزائر(مانیٹرنگ ڈیسک)الجزائر میڈیا کا کہناہے کہ جہاز سسٹم میں خرابی کے باعث ریڈار سے غائب ہوا تھا جوکہ اب محفوظ طریقے سے ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ’دی مرر‘نے اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ ایئر الجزائر کا طیارہ اے ایچ 1020فرانس کے شہر مارسیلی جارہاتھا کہ طیارہ ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے لاپتاہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہناہے کہ طیارہ بحیرروم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو اہے ۔تاہم اب الجزائر میڈیا نے کہاہے کہ طیارہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر تھا اور ٹریکنگ سسٹم میں خرابی کے باعث  ریڈار سے غائب ہو گیا تھا تاہم اب طیارہ بحفاظت  ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیاہے ۔